کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے پریس سیکرٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں قائم مخلو ط صوبائی حکومت بلوچستان میں لگی آگ کو بجھا نے میں کامیاب ہورہی ہے نیشنل پارٹی ایک مضبوط قومی سیاسی جماعت ہے اس کو مزید آرگنائزر کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیشنل پارٹی میں حاجی نصیر اللہ دہوار اور عبدالباری مشوانی کی شمولیت کے بعد دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کہ بلوچستان میں حالات تبدیل ہوکر بہتری کی جانب جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے بیان اور نعرے بازی نیشنل پارٹی کی کلچر میں نہیں نیشنل پارٹی ایک سنجیدہ قومی جماعت ہے و ہ غیر ضروری بیانات و نعرے بازی کی بجائے حقیقت پسندی بردباری اور سنجیدہ عمل پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو ملک بھر کے دانشوروں اور میڈیا کی مدد و سپورٹ حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس سنجیدہ قیادت اور واضح قومی پالیسی موجود ہے کارکنوں کو اب آرگنائزیشن پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی قومی وسائل و اختیارات پر بلوچستان کے عوام کے حق حاکمیت و ملکیت پر یقین رکھتی ہے شمولیتی پروگرام سے کوئٹہ کے آرگنائزر خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے قائدین کو مبارک باد دی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پارٹی کو منظم وفعال کرانے میں بھر پور کردار ادا کرینگے اس موقع پر سابق صدر نیاز بلوچ نے کہاکہ کارکنوں کو فعال و متحرک کرنے کی اشد ضرور ت ہے اور پارٹی کو فعال بنانے میں کارکن اپنا کردار ادا کریں ا س موقع پر حاجی عطامحمد بنگلزئی ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، حاجی نصیراللہ دہوار، علی احمد لانگونے بھی خطاب کیا شمولیتی پروگرام میں مرکزی کمیٹی کے رکن ٹکری شفقت لانگو حاجی عبدالواحد شاہوانی ، اسلم بلوچ ، سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں و کارکنوں نے شرکت کی ۔