کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں حساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان ژوب ملیشیا کے اہلکاروں نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر خفیہ اطلاع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمدکئے گئے اسلحہ میں آر پی جی سیون راکٹ کے 26عدد گولے ، 22عدد راکٹ فیوز، ایک دستی بم، اٹھارہ عدد الیکٹرک بیٹریاں، ایک ڈرل مشین ، ایک وائر کنٹر اور 16عدد سلیکون ٹیوب شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
ژوب احساس ادارے اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
وقتِ اشاعت : October 3 – 2015