|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباًپچاس کلو میٹر دور پیدارک سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت لائی گئیں جہاں ان کی شناخت فیصل ولد فضل سکنہ پیدارک اور داد بخش بلوچ سکنہ تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں افراد کو ایک روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔ تاہم اغواء کے بعد دوہرے قتل کے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیویز نے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔