|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2015

قلات: قلات کے نواحی علاقے میں لیویز کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک اہلکار شہید،تین شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلطان بگٹی،تحصیلدار شوکت لہڑی دیگر لیویز ٹیم کے ہمراہ قلات سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور محمد تاوہ کی جانب معمول کے گشت پر تھے کہ خرمائی کے قریبی پہاڑی سے نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی گاڑیوں پر فائر کھول دیا جسکے بعد لیویز اہلکاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔اس دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار عبدالوحید نیچاری سکنہ خیل،غلام سرور ساسولی،وحید احمداور محمد اکبر شدید زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو قلات ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا جبکہ عبدالوحید نیچاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں دم توڑ گئے ۔دوسری جانب واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل بلوچ لیویز ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے آخری اطلاعات تک دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا اور اس دوران ایک حملہ آور کے مارے جانے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات آرہی تھی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔