ڈیرہ مراد جمالی: سٹی پولیس تھانہ کی حدود سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنیئر کلرک کو اغواء کر لیا علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنیئر کلرک محمد اسماعیل ایری موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے مصروف ترین علاقہ ٹی اینڈ ٹی چوک سے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں موٹر سائیکل سمیت گن پوائنٹ پر اغواء کر کے اپنے ساتھ لیکر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی مغوی کے بھائی عبدالرشید ایری کے مطابق میرے بھائی کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے ۔