کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پیر کی شب کوئٹہ شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا جن میں سٹی تھانہ، بجلی گھر، جناح ٹاؤن اور صدر تھانہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان تھانوں میں بند قیدیوں کا ریکارڈ اور روزنامچے طلب کر کے ان کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے تھانوں اور حوالات میں بند قیدیوں کو سہولیات کی عدم فراہمی اور حوالات کی حالت زار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حوالاتیوں کو پانی اور دیگر سہولتوں کی فوری فراہمی کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے تھانے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ تھانے میں آنے والی خواتین سمیت دیگر افراد کے ساتھ مہذبانہ رویہ اختیار کریں اور ان کی شکایت کے ازالے کے لیے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے مختلف تھانوں کا دورہ
وقتِ اشاعت : October 6 – 2015