تربت: تربت کے دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کی اطلاعات، مکینوں کا مبینہ تشدد کا الزام۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے منگل کے روز تربت کے نواحی دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن اور جامع تلاشی کی اطلاعات ہیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق علی الصبح متعدد گاڈیوں پر مشتعمل فورسز نے دشت کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن اور تلاشی کا عمل کیا ۔ مزکورہ علاقوں میں شکرو دشت، سولوک بازار اور چیری درچکو شامل ہیں جہاں تلاشی کے دوران مکینوں کی جانب سے گھروں کو جلانے اور شہریوں پر تشدد کی مبینہ الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ تلاشی کے دوران تین افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم دوسری جانب سرکاری سطح پر مقامی میڈیاکو اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔