گوادر: گوادر وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان کا بلوچستان کے مختلف فنی سینٹرز کا دورہ انہوں نے تربت اور گوادر دوکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا بھی دورہ کیا گواد سینٹر کی کارکردگی اچھی ہے آئندہ دو تین ماہ کے اندر مختلف ٹریڈز کے انسٹرکٹرز کی لازمی تربیت صنعتی اور الیکٹرانک مشینوں کو چلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور انسٹرکٹرز کو کوئٹہ تربیت دی جائیگی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو بھی دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ تھے دورہ کے دوران سیکرٹری محنت و افرادی قوت حامد شکیل نے زیر تربیت طلباء اور طالبات سے سوالات کئے اور مختلف ٹریڈز کے انسٹرکٹرز سے بھی معلومات حاصل کیں اور سینٹرز کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی انہوں نے سیکرتری کو بتایا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ورکشاپ وغیرہ میں تربیتی اور دیگر مختلف مسائل ہیں جس پر سیکرٹری نے انہیں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کے ساتھ سینٹرز میں غیر حاضر عملے کی فہرست بھی طلب کی اور کہاکہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماہگیری اور زراعت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا گیا ہے بل آنے کے بعد فشرز کے حوالے سے بھی باقاعدہ ٹریڈز کھولے جائیں گے انہوں نے کاہکہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی نگرانی جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر گوادر اس کی مانیٹرنگ کریں گے