|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2015

گوادر : صو بائی حکومت نے گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی گوادر میں پانی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے لےئے منصوبہ بندی کریگی بالخصوص کارواٹ ڈیسیلیشن پلانٹ کے استعمال کے لےئے کوشش کریگی کمیٹی میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کے علاوہ بی ڈی ے ، پی ایچ ای کے حکام اور ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین شامل ہونگے۔