قلات : کیسکو کی جانب سے آٹھ گھنٹے بجلی نہ ملنے پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے بجلی کی بلوں کی ادائیگی روکنے کا علان کر دیا۔ اسلام آباد میں واپڈا نے زمینداروں کے ساتھ دس ہزار روپے بلوں کی ادائیگی پر آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کر نے کا واعدہ کیا تھا جس پر عمل در آمد نہیں کر سکا۔ کیسکو کی ہٹ دھرمی اور زمیندار کش پالیسوں سے تنگ آکر ہم شدید احتجاج کا راستہ اختیار کر نے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء آغا لعل جان احمد زئی ملک محمد یوسف علی محمد نیچاری اور دیگر نے گزشتہ روز قلات میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا قبل ازین زمیندار ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حاجی خدابخش ٹکری عبدالرسول عبدالحفیظ عمرانی میر خیرجان عمرانی میر شفیع محمد غلام نبی بارانزئی سمیت درجنوں زمیندار شریک ہوئے۔ پریس کانفرنس میں زمیندار رہنماؤں نے کہا کہ اسلام آباد میں واپڈا حکام اور زمینداروں کے درمیان مزاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ واپڈا زمینداوں کو آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کریگی زمیندار ہر ماہ بجلی کے بل مد میں دس ہزار روپے ادا کرے گی مگر واپڈا اپنے واعدے کو پورا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جس پر قلات کے سرخین حسن لالو فیڈرز کے تمام زمینداروں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ کیسکو کمپنی کو آئیندہ بجلی کے بلز ادا نہیں کیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے قلات کے زمینداروں کو چوبیس 24 صرف گھنٹوں میں 2سے3 گھنٹے بجلی فراہم کیا جاتا ہے اور یہ بھی بہت کم وولٹیج میں ہو تی ہیں جس سے ہمارے لاکھوں روپے کی مشنری جل رہی ہے ہم اس بجلی کے لیئے کیسکو کو ادائیگی نہیں کر سکتے انہوں کہا کہ بجلی کے نہ ہو نے سے ہمارے کروڑوں روپے کے باغات خشک ہو رہے ہیں اور زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہو کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں زمیندارو ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ کیسکو حکام اپنی چوری چھپانے کے لیئے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں جو ہمارے احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتے ۔