پنجگور : بی این پی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر اور سینٹ کے رکن ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اور قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے طلباء اپنی تمامتر توانیاں حصول علم پر صرف کردیں بی این پی تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہے اورتعلیم ہی وہ موثر ہتھیار ہے جس سے قومیں اپنی مستقبل کی راہیں متعیں کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج پنجگور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے ضلعی رہنما حاجی زاہد بلوچ نے کالج کی لائبر یری کے لیے ایک لاکھ روپے اور غریب طلباء کو یونیفارمز کی فراہمی کے لیے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس دوران پرنسیپل ڈگری کالج پنجگور واجہ محمد حسین نے سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو کالج کی طرف رخشان میگزین پیش کیا سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ پنجگور کی زمین تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ زرخیز رہا ہے اور یہاں سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لیول کے بڑے بڑے نام پیدا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھیں گے اور تعلیم ہی کو اپنا اولین ترجیح بناکر اپنے والدین اور قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم موجودہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اس کے بغیر کوئی بھی قوم اور فرد ترقی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ نہیں سکے گا ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ جدید تعلیم کی طرف توجہ دیں تاکہ وہ بھی کامیابی کے منازل طے کر سکیں ڈاکٹر جہانزیب نے کہا کہ استاد کا ایک بڑا مرتبہ ہے طلبہ اپنے اساتذہ کرام اور والدین کی عزت کریں کیونکہ ان کی عزت کرنے سے ہم آگے بڑ سکیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان میں تعلیمی ترقی کیلئے ایک وژن رکھتی ہے اور اگر اقتدار میں آئے تو تعلیم پر بجٹ کا چالیس فیصد خرچ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں تعلیم پستی کی طرف جارہاہے اسکولوں میں ایسے لوگ بھرتی کیے جارہے ہیں جنہیں خود تعلیم کی سمجھ بوجھ نہیں ہے یہ لوگ کس طرح دوسروں کو علم سے روشناس کرائیں گے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی سراٹھارہاہے زیر زمین پانی کے زخائر ختم ہورہے ہیں جس سے صوبے میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اس اہم مسئلے پر توجہ دے کر صوبے میں ڈیمز کی تعمیر ممکن بنا ئیں تاکہ اس اہم مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔