کوئٹہ : رند قبیلے کے سربراہ اور سابقہ وفاقی وزیر سردار یار محمد رند آئندہ چند روز میں ایک ملک گھیر سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے.۔تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ایک ہفتے سے زیادہ قیام کے بعد بدھ کی روز بذریعہ طیارہ اسلام آباد پہنچ گئے کوئٹہ میں انہوں نے اپنے خلاف سابقہ دورمیں جو مقدمات بنائے گئے تھے اور مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھے ان مقدمات میں اگرمعزز عدالت میں پیش ہوئے تھے ذارئع کے مطابق سردار یار محمد رند سے مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطے قائم کئے تھے اور ان کو اپنی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی تھیں آخر کا رانہوں نے ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کرینگے ۔