کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے نہ تو پہلے کوئی ابہام تھا اور نہ اب کوئی دورائے ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں دسمبر میں بننے والی حکومت بلوچستان کو ترقی خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سال 2013ء کے عام انتخابات میں صوبہ بھر سے بھاری مینڈنٹ حاصل ہوا اور عوام نے اس امید سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایوان میں بھیجا وہ بلوچستان کے مسائل حل بلوچستان کے غیور عوام اس بات کا ادراک کرتے ہیں کہ یہی وہ جماعت ہے جو بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی و صوبائی قیادت نے سیاست بصیرت اور صوبے کے وسیع ترمفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم پرست جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقعہ فراہم کیا تاہم اس وقت مری میں جو معاہدہ طے کیا گیا تھا اس کے مطابق ہم نے ڈھائی سال موجودہ حکومت سے تعاون جاری رکھا اور اب ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت بھی ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھے گی ترجمان نے کہاکہ پارٹی کے قائد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور اب دسمبر میں اپنی جماعت کو صوبہ کی بھاگ دوڑ سونپ ان پالیسیوں پر من و عن عملدرآمد کرائیں گے پارٹی کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبہ کے وسیع ترمفاد کو مدنظررکھتے ہوئے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد کی بلوچستان کے موجودہ حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ نواب ثناء اللہ خان زہری جیسی سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت کو آگے لایا جائے تاکہ پرامن خوشحال ترقیافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔