کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیرہ بگٹی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ملازمت سے معطل کردیا۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسکانزئی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی عبدالوہاب کاکڑ کو معطل کردیا۔ ان کے خلاف کارروائی بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر کی گئی۔