|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں راکٹ گولے داغ دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمان کے مطابق ایرانی سرحد ی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے دو راکٹ گولے داغے اور 12.7ایم ایم گن اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ راکٹ گولے پاکستانی حدود میں پنجگور کے گاؤں پُشک میں کھلے میدان گر کر دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔