|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2015

قلات: قلات جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی قیادت میں آل پارٹیز وفد کی ڈپٹی کمشنر قلات سے ملاقات، وفد میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر مبارک خان محمدحسنی ، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر وڈیرہ خیر جان عمرانی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر وجمعیت علماء اسلام ف کے تحصیل امیر مولانامحمد نور فاروقی مسلم لیگ ن کے ممبر میونسپل کمیٹی احمد رودینی این پی کے سینئر رہنماء شعیب مغل بی این پی کے وڈیرہ رحیم ، بی ایس او کے یٰسین بلوچ جمعیت ن کے مفتی عبدالناصر ،عبدالمجید چیئرمین یونین کونسل ملکی علی نواز محمدحسنی ودیگر شریک تھے، اجلاس سے ڈی سی قلات سے مختلف امورپر واضح بات چیت کی گئی، جس میں قلات میں امن وامان صحت تعلیم اور خصوصاً بجلی وگیس کے حوالے سے بات ہوئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے حوالے سے مرتب کردہ لسٹ میں اگر کسی کو اعتراض ہوتو شکایت درج کرکے یونین کونسلوں کے جتنے بھی اسٹیبلشمنٹ ہیں انہیں ان کے یونین کونسلوں میں تعینات کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی کے عارضی ملازمین کوانشاء اللہ جلداز جلد بحال کریں گے، قلات میں بھی دوسرے ضلعوں کی طرح لوڈ شیڈنگ کی جائیگی اور صبح نماز فجر کے ٹائم اور شام چھ بجے بجلی بحال کرائیں گے اور گیس کے حوالے سے جنرل منیجر گیس سے بات کریں گے اور نئی لائن کو جلد از جلد بحال کیا جائیگا، اور صارفین کے جتنے بھی اضافی بلز گیس کے آتے ہیں وہ اپنی درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے سبزی منڈی فروٹ منڈی یا بس اڈہ ویگن اڈہ کے بارے میں یا منتقلی کے حوالے سے نہیں سوچا کیونکہ بازار میں ان کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات درپیش ہیں، عنقریب سبزی اور فروٹ والوں کیلئے تمام سہولت کے ساتھ کسی اور جگہ بندوبست کررہے ہیں اور پھر گوشت مارکیٹ کیلئے بھی متباعدل جگہ ڈھونڈ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کا خادم ہوں اور عوام کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کرنا میرے فرائض میں شامل ہے اورعوام کے تعاون سے قلات میں تبدیلی لاؤں گا ، جشن بھی عرصہ یہاں پر گزاروں گا تو کسی کو انشاء اللہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا آخر میں انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیحات میں امن وامان ہے صحت اور تعلیم ہے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جو بھی کوتاہی کرے گا وہ قانون کے شکنجہ سے نہیں بچ سکے گا