|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2015

مچھ: مچھ لیویز تھانہ کے حدود میں اڑائے گئے بجلی ٹاوروں پر تاحال کام شروع نہ کیے جاسکیں بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری وساری عوام وزمیندار کاروباری حضرات سراپا احتجاج تفصیلات کیمطابق لیویز تھانہ مچھ کے حدود میں چار روز قبل 120اور220کے وی کے 4ٹاوروں دھماکہ خیز مواد سے اڑائے متاثرہ ٹارورں 4روز گزرنے کے باوجود تاحال کام شروع نہ کیے جاسکے جس سے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر عوام اور زمیندار سراپا احتجاج بن چکے ہیں کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے غیر سنجیدگی کی انتہاء بجلی کی بحالی کیلئے اب تک کسی بھی قسم کا اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں جو سوالیہ نشان سے کم نہیں جبکہ دوسرے جانب عوام اور زمینداروں نے متاثرہ ٹاوروں پر جلد کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔