کوئٹہ: حساس اداروں نے کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے پولیس ، ایف سی اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں اور محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کالعدم تنظیمیں لشکر جھنگوی اور جیش الاسلام کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ ممکنہ طور پر ہزارہ ٹاؤن میں کسی امام بارگاہ پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے ۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام سیکورٹی اداروں کو چوکس رہنے اور ضروری سیکورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔