خضدار: این ۔ٹی۔ایس میں کامیاب امیدواران کی جانب سے خضدار میں کھنڈ یونین کونسل میں ایک اور نیا یونین کونسل بازگیر کے نام سے بنانے اور من پسند امیدواروں کو لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف مر دو خواتین امید واران پر مشتمل ایک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عبدلاسلام۔ عبدالحق۔بی بی حمیرا گل۔ بی بی زرینہ اور بی بی فرزانہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر نے پہلے سے قائم کھنڈ یونین کونسل میں ایک اور نیا یونین کونسل بازگیر کے نام سے راتوں رات بنواکر اپنے ایک قریبی عزیز کے نام کو جو پہلے این ۔ٹی۔ایس کی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر تھا اب لسٹ میں پہلے نمبر پر لایا گیا ہے اس عمل سے ہمارے ساتھ نہ صرف نا انصافی ہوئی ہے بلکہ اہل علاقہ کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے کیوں کہ یونین کانسل کھنڈ میں ایک اور یونین کونسل بازگیر کے بننے سے این ۔ٹی۔ایس میں کامیاب امیدواروں کی حق تلفی ہوئی ہے نئے یونین کونسل کی تشکیل کا ڈرامہ محض اس لیئے رچایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئرکی ایک قریبی عزیز کو آٹھویں نمبر سے ہٹاکر پہلے نمبر پر لانا تھا ہمیں افسوس اس بات پر بھی ہے کہ شہر کے ایک ذ مہ دار شخصیت اور سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار کے کی جانب سے اسطرح کے عمل کا ہونا باعث تعجب بھی ہے ا س عمل کی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ اقدام کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کے خلاف عدالتی دروازوں تک دستک دیں گے ۔ اس موقع پر مزدور اتحاد کے جنرل سیکریٹری آغا ذولفقار علی شاہ۔اور جوائنٹ سیکریٹری حضور بخش طالب نے کہا کہ میئر خضدار نے راتوں رات کھنڈ یونین کونسل کا بٹوارہ کرکے ایک اور یونین کانسل بنایا خضدار کے عوام کے ساتھ ڈھونگا مذاق ہے ہم اس عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ یونین کونسل کھنڈ میں بازگیر کے نام سے نیا کونسل بنانے کے اقدام کو روکیں۔