|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2015

سوراب: لاکھوریاں کے مقام پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی شاہراہ لاکھوریاں کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹو ڈی کار اور خضدار سے کوئٹہ جانے والی کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازم نذیر احمد ولد محمد عالم سکنہ خضدار محمد نواز ولد گل محمد لانگو رئیس ولد جمعہ خان لانگو ساکن منگچر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دل مراد ،رحیم ولد محمد خان اور ایک چھ سالہ کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا‘ حادثے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال سوراب پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔مزید کارروائی سوراب لیوز کر رہی ہے ۔