خاران : اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایم پی اے فنڈز اسٹوڈنٹس اسکالر شپ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف خاران پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیاگیا، تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پاکستان تحریک انصاف لیبر یونین اور دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ آکر اسٹوڈنٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چند مہینے پہلے مذاکرات کا ایک ڈھونگ رچا کر ہمیں دھوکہ دیاگیا جس پر آج تک کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا، کسی بھی مستحق طالب علم کو ایک پائی تک ادا نہیں کیا گیا ،جس سے طلباء کا سال اور تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے، ایم پی اے اور اس کے کارندوں نے فنڈز کی اپنوں میں بندربانٹ کی، انہوں نے ڈی جی نیب بلوچستان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیکر اور مستحق طلباء وطالبات کو ان کا حق دلایا جائے