|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

بھاگ : چھلگری امام بارگاہ میں گزشتۃ رات خود کش دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس سے زائدزخمی ہوے تھے ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے میتیں امام بارگاہ میں رکھ کر احتجاج کیا اور مطالبہ کرتے رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جب تک یہاں نہیں آتے تب تک میتوں کو نہیں دفنایا جائے گا مگر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند چھلگری پہنچ کر انہوں نے متاثرین سے مذکرات کئے قبائلی عمائدین اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر شہدا کی نماز جنازہ گوٹھ چھلگری میں ادا کی گئی نماز جنازہ علامہ مقصود ڈومکی نے نماز جنازہ ادا کروائی جنازہ میں سیاسی سماجی و قبایلی عمائدین اور عوام نے ء بھر پور شرکت کی ہلاک ہونے والوں کو چھلگر ی کے مقامی قبرستان مین سپرد خاک کردیا گیا دھماکے کا مقدمہ لیویز تھانہ بھاگ میں نا معلوم افراد کے خالاف نائب تحصیلدار بھاگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بعد آج علاقے میں مکمل طور پر فضاء سوگورا رہی اور ہر طرف خوف کے گہرئے بادل چھائے رہے جبکہ امن وامان کے سلسلے میں ایف سی کے دستے بھاگ شہرمیں گشت رہے اور پولیس کے مزید دستے بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔