ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ سانحہ چھلگری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ سے شدید گم پہنچاہے ہم ہم گم سے نڈھال ہیں امن امان کے دعوے دار صوبائی حکومت کے اس واقعہ سے قلعی کھل گئی ہے کیونکہ وہ سیاسی ملازم ہیں اختیار کسی اور کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نماز جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوٹھ چھلگری میرا آبائی علاقہ ہے یہاں ہم نے پیار ومحبت اور بھائی چارہ کی فضاء قائم کی ہوئی ہے اور کبھی بھی نفرتوں اور فرقہ وارت کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور کہاکہ امام بارگاہ کاظمیہ میں پیش آنے والا واقعہ بے دردناک اور افسوس ناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کہاکہ قوم پرستی کے نام پر بنے والی حکومت بے زر ہے اختیار کسی اور کے پاس ہیں ایک سرکاری ملازم ہوتا ہے یہ سیاسی ملازم ہیں انہیں چاہیے کہ قوم پرستی کی سیاست کرنے کیلئے ضروری ہے سیاسی ملازمت چھوڑ نی ہو گی اور کہاکہ صوبہ سیکورٹی کا قلعہ بننے کے باوجود ایسے واقعات رونما ہونا قابل مذمت اقدام ہیوزیراعلیٰ بلوچستان کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے انہوں نے کہاکہ سانحہ چھلگری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔