|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہاہے کہ یوم عاشورہ پرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی کوئٹہ میں 2دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی یوم عاشورہ کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے 3بٹالین بائی اسٹینڈ رہے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ یوم عاشورہ کے حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5اضلاع کوانتہائی حساس قراردیاگیاہے جن میں بولان،سبی ،جھل مگسی،نصیرآباد اورلورالائی شامل ہے انہوں نے کہاکہ 9وں اوریوم عاشورہ کے موقع پرکوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جس پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے گاانہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت نے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں ایف سی پولیس اوربی سی کے 6ہزار سے زائد اہلکارحساس علاقوں میں تعینات ہے جبکہ لیویز کے اہلکار9ویں اوریوم عاشورہ کے موقع پرپہاڑوں پرڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ یوم عاشورہ پرامن طریقے سے گزرے اورکوئٹہ شہرکو9ویں محرم کی رات سے مکمل طورپرسیل کردیاجائے گا۔دریں اثناء ایس ایس پی آپریشن وحید اللہ خٹک کی سربراہی میں کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے فلیگ مارچ ہوا۔ فلیگ مارچ میں ایس پیز سٹی ،قائد آباد، فرنیٹر کور ،کاونیٹر ٹیرزم فورس اور موٹر سائیکل سوار فالکن فورس کے جوان موجود تھے۔ فلیگ مارچ کیپٹل سٹی پولیس آفس سے شروع ہوکر سرینا چوک ،آئی جی آفس چوک ، موسی چیک پوسٹ سے ہوتے ہوئے تاج محمد روڈ ،عملدار روڈ میزان چوک، میکانگی روڈ ،سفیر مسجد چوک، پرنس روڈ ،سائنس کالج چوک ،امداد چوک، ذرغون چوک سریاب فلائی آور ،جوائنٹ روڈ ، بے نظیر فلائی آور سے ہوتے ہوئے ٹی اینڈٹی چوک سے ذرغون اور پھر کیپٹل سٹی پولیس آفس پر اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ یوم عاشورہ دس محرم الحرام کو جلوس روٹس کو سیل کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ جلوس کے روٹس کو مختلف سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ علاقہ ایس پی ،اسپیشل برانچ اور ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں جلو س کے روٹس پر دکانوں ،پلازوں اور مارکیٹوں کو سیل کیا جارہا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرو ں کو فعال کیاجاچکاہے ۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس کی گلیوں پر سخت سیکورٹی انتظام کرتے ہوئے اہلکار تعینات ہونگے۔ پولیس کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات تما م سیکورٹی اداروں کو مخصوص سیکورٹی کارڈز اور گاڑیوں کو اسٹیکرز جاری کئے گئے ہیں۔پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ احکام بھی دسویں محرم الحرام کو جاری کردہ سیکورٹی کارڈ نمایاں آویزاں رکھیں گے۔ بغیر کارڈ اوراسٹیکر کسی شحض اور گاڑی کو جلوس کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ ،سی سی پی آؤآفس، آئی جی آفس سے براہ راست جلوس کو مانیٹرکیا جائے گا ،اسی طرح تما م اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میں کنٹرول یکم محرم الحرام سے قائم میں تمام ضروری محکموں کے نمائندے موجود رہیں گے۔اسطرح میدانی اور پہاڑوں پر لیویز کے جوان موجود رہیں گے۔شہر کے داخلی اورخارجی راستوں اورناکوں پر سیکورٹی کی سخت کی گئی ہے۔شہر میں سادہ ملبوسات میں اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔