|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اب مزید دہشت گردی ‘ پسماندگی ‘ جہالت ‘ بدامنی اور بے روزگاری کا متحمل نہیں ہوسکتا جدید دور کے چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم ‘ امن سمیت باشعور سیاسی جمہوری جدوجہد وقت کی ضرورت ہے جو بلوچستان کیلئے ترقی کی نئی راہ کا تعین کا واحد ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارتی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دی گئی چائے پارٹی کے اہتمام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ ‘ خیر بخش بلوچ ‘ اسلم بلوچ ‘ حاجی صالح ‘ نیاز بلوچ ‘ ملک روزی شاہ ‘ موسیٰ خلجی ‘ صدیق پانیزئی ‘ ٹکری خان محمد لہڑی سمیت دیگر نے خطاب کیا میر طاہر بزنجو نے نئے شامل ہونیوالوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مثبت سوچ اور پالیسیوں کی بدولت بلوچستان میں خوشحال معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیشہ اتحاد‘ یکجہتی ‘ رواداری اور دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار لانے کیلئے عملی طورپر کردار ادا کیا نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی تباہ حال معیشت اور جہالت اور بدامنی کو تعلیم سے مشروط کردیا تھا کیونکہ 21 صدی میں قلم ہی وہ واحد ہتھیارہے جس کے ذریعے قومیں بلندی تک پہنچ سکتی ہیں اور اس کیلئے اجتماعی فیصلے اور اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جنہوں نے انتخابات سے پہلے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کیا اورجس وقت سے نیشنل پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد اب تک اپنے انتخابی منشور پر 80 فیصد تک عمل کر لیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبہ میں امن وامان تعلیم ‘ صحت سمیت دیگرشعبہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انقلابی اقدامات کئے آج بلوچستان کے عوام کسی بھی علاقے میں پرامن ماحول میں زندگی کی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں معیاری تعلیم حاصل کرنے میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونیوسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے قیام اساتذہ کی این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں سکولوں کی اب گریڈیشن سمیت مادری زبانوں کو نصابی تعلیم میں شامل کرنے سے جدید تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا کئی گئی ہیں صحت کے شعبوں ڈاکٹروں کی ان کے آبائی علاقوں میں تعیناتی تمام قسم کے ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات نے بلوچستان کے عوام کو ازخود صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ کر لیا اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام نمائندہ جماعت ہے جس میں تمام اقوام اور طبقہ فکر کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی نے تمام فیصلے جمہوری طریقے سے اداروں کی بالادستی سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ اس سے معاشرے میں تباہی کے علاوہ کچھ ممکن نہیں اور جو لوگ دہشت گردی کو فروغ دیکر بلوچستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں وہ ان کی بھول ہے کیونکہ بلوچستان کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے وہ جانتے ہیں کہ ان کی قیادت پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ کارکن حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اقدامات تشہیر کرے کیونکہ کچھ عناصر بلوچستان میں موجودہ حکومت کے عوامی اقدامات اور ترقی سے خوفزدہ ہو کر منفی پروپیگنڈے کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔