|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی: رند قبیلے کے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بلوچستان میں لاوارث نہیں جلد ہی بلوچستان کی معروف سیاسی و قبائلی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی غریب عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی زندگی کا سب سے بڑا جو ا تحریک انصاف میں شامل ہو کر اس لیئے کھیلا ہے عمران خان غریب عوام اور پاکستان کو بچانے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹوکے کفن کو بیج دیا ہے نیب سے خوف زدہ اس لیئے ہیں اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے حکومت کے جاتے ہی نیب میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں بند کریں گے بلوچستان میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں بلوچستان میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑ دیا گیا ہے جلد بلوچستان کی نامور سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی کے قریب واقع رند قلعہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے وڈیرہ عاشق علی عمرانی میر غلام نبی رند گودھا خان ہجوانی رشید بلوچ حاجی داؤد خان رند نے بھی خطاب کیا سردار رند نے کہاکہ بلوچوں نے جیلیں کاٹیں جب این ایف سی ایوارڈ کے تحت پیپلز پارٹی کے وزیراعلی ٰ کو آٹھ سو ارب روپے دیئے گئے غریب عوام کی بھلائی کے بجائے کرپشن کی نظر ہو گئے جو اراکین اسمبلی منتخب ہو کر آئے ان کی جیبیں پھٹی ہوئی اسمبلی تک پہنچے کیلئے سواری نہیں تھی وہ اچانک ارب پتی کیسے بن گئے وزیراعلیٰ کرپشن کو چھپانے کیلئے بلوچستان میں وزراء کے خلاف کارروائی کرنے نہیں دے رہے ہیں جن کی کرپشن کی قلعی کھل جائے گی انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کو تبدیلی کیلئے استعمال کرنا جہاد کے مترادف ہے اور کہاکہ زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے کفن کو بیچ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا کھربوں کی کرپشن کر کے ملک کو کھپا دیا گیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں ملک کے دیگر صوبوں کو کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی میدان مار لے گی غریب عوام کا استحصال کرنے والوں کو عوام کی عدالت کے کہٹرے میں لایا جائے گا نصیرآباد ڈویژن سے وزیراعظم وزراء اعلیٰ منتخب ہوئے لیکن علاقہ کی پسماندگی جو کی تو ہے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی عوام سے ذیادتی کے مترادف ہے اور کہاکہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف انتخابات میں توانائی بحران کے خاتمے پر عوام کو گمراہ کیا ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس میں اضافہ ہوا ہے اور کہاکہ میاں برادرز کرپشن کو فروغ دینے کیلئے کوئلہ پر چلنے والے بجلی گھر لگانے کیلئے کرپشن کی راہ ہموار کر رہے ہیں جن پر پوری دنیا میں پابندی لگائی ہے کوئلہ کے پلانٹ بھی بلوچستان کی عوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کیلئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔