|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2015

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ یوم عاشور کے موقع پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف جدوجہد کی آفاقی مثال قائم کی، عدل وانصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لئے شہدائے کربلا کی تاریخ سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی قوت سے نظریات مسخ نہیں کئے جاسکتے، کربلا کے شہداء نے اپنے خون سے حق اورباطل کے درمیان امتیازی لکیر کھینچی۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔