پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق 2:09 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود بی بی سی اردو کے نامہ نگار اور ہمارے قارئین ہمیں زلزلے کا آنکھوں دیکھا حال بھیج رہے ہیں۔
محمد خان، ایبٹ آباد
ایبٹ آباد سے محمد خان نے اپنی ای میل میں ہمیں لکھا ہے کہ ’اچانک جھٹکے شروع ہوئے، اور بڑھتے گئے، دور دور تک پرندوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ہم لوگ باہر سڑک پر تھے، شہر کے مرکز کے قریب۔ ہمارے ارد گرد تمام کاریں تھم گئیں اور لوگ اپنی دکانوں اور دفتروں سے باہر نکل آئے، ہر طرف شیخ و پکار تھی۔
ہمارے ارد گرد عمارتیں گتّے کے ڈبوں کی طرح ہل رہی تھیں۔ میں نے کئی عمارتوں کی کھڑکیوں اور چھتوں سے اینٹیں اور ٹائلیں گرتی دیکھیں۔ ہمارے علاقے میں سات آٹھ پرانی عماتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہمیں قریب ہی واقع ایک سکول سے چیخ و پکار سنی دی، لیکن خوش قسمتی سے اساتذہ نے صورت حال کو قابو کر لیا کیونکہ اگر بچے بھاگ دوڑ میں باہر نکل آتے تو شاید زیادہ نقصان ہو جاتا۔
نوید احمد خان، پشاور
’پاؤں کے نیچے زمین مسلسل ہل رہی تھی اور میرے ارد گرد کوئی ایسی چیز نہیں تھی جسے میں تھام سکتا۔‘
صحافی زبیر خان، سوات ویلی
پاکستان صحافی زبیر خان نے سوات ویلی سے ٹیلی فون پر روائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’ہم بہت خوف زدہ تھے۔ ہم نے لوگوں کو گھروں اور عمارتوں سے نکلتے دیکھا اور ہم خدا کو یاد کر رہے تھے۔میں گاڑی چلا رہا تھا۔ جب میں گاڑی سے اترا تو گاڑی بھی زلزلے کے جھٹکوں سے ہچکولے کھا رہی تھی۔‘
وسیم حیدر، ضلع اپر دیر
وسیم حیدر نے ضلع اپر دیر اپر دیرضلع کے واڑی رورل ہیلتھ سینٹر ڈسٹرکٹ سے وسیم حیدر نے فون کر کے بتایا کہ اس ہیلتھ سینٹر میں درجنوں زخمی افراد لائے گئے ہیں جن میں سے دو کی ہلاکت ہوئی ہے۔
فیض خان، باجوڑ
سرکاری امدادی اہلکار فیض خان نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے باجوڑ ایجنسی میں آٹھ افراد کے ہلاک اور ستر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی اہلکار لطیف الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبہ خبر پختوخوا میں 21 افراد کے ہلاک اور 200 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک اور سرکاری امدادی اہلکار فیض خان نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے باجوڑ ایجنسی میں آٹھ افراد کے ہلاک اور ستر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس اہکار شاہ جہاں، چترال
چترال سے پولیس اہکار شاہ جہاں نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم دور دراز علاقوں میں لوگوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے کیونکہ بہت سے علاقوں میں ٹیلی فون کے کھمبے گر گئے ہیں۔ امکان اس بات کا ہے کہ زلزلے سے ہونا والا جانی نقصاں بڑھ سکتا ہے۔