|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2015

برمنگھم: ریحام خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے طلاق سے متعلق خبر کی تصدیق کردی۔ ریحام خان ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے تصدیق کردی ہے کہ ان کے اور عمران خان کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں اور وہ اب میاں بیوی نہیں رہے اور اس حوالے سے طلاق کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران اور ریحام خان 8 جنوری کو رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھے اور 9 ماہ 22 دن میاں بیوی رہنے کے بعد دونوں کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں۔