کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک قبائلی رہنما سمیت8 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق، جمعرات کو مارواڑ میں قبائلی رہنما گل خان مری کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں وہ اپنے دو محافطوں سمیت ہلاک ہو گئے۔
واقعہ میں تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو جانبر نہ ہوسکے.
دوسری جانب، کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں نامعلوم دہشت گرد ایک نجی بینک اور گلی میں دستی بم پھنیک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ: بارودی سرنگ پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت 8 ہلاک
وقتِ اشاعت : October 30 – 2015