خاران: خاران میں این ٹی ایس میں ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کے خلاف درجنوں بے روزگاروں نے خاران پریس کلب کے سامنے اپنی تعلیمی اسناد نذر آتش کرکے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا گیا تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ میں ایجوکیشن محکمہ کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر آنے والے امیدوار طاہر وفا ، مطالب ملازئی ، نیاز علی ، زبیر احمد محمود ، خالد محمود اور عبدالرب سے محکمہ تعلیم کی ناانصافی اور میرٹ پر آنے کے باوجود تعیناتی نہ ہونے کے خلاف اپنی تعلیمی اسناد کو نذر آتش کردیا اور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طاہر وفا اور مطلب ملازئی نے کہاکہ ضلعی محکمہ تعلیم کی طرف سے این ٹی ایس کی خالی آسامیوں کو آویزاں نہ کرنے کا مقصد خالی آسامیوں کی بندر بانٹ ہے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل میں میرٹ پر آنے کے باوجود دوسری یونین کونسل کے امیدواروں کے لوگوں کو تعینات کرکے میرٹ کی پامالی کی گئی انہوں نے کہاکہ خاران سٹی کی خالی آسامیوں کو بھی سازش کے ذریعے سامنے نہیں لایا جارہا خدشہ ہے کہ اپنے لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ میرٹ لسٹ میں نام آنے کے باوجود ہمارے آرڈر جاری نہیں کئے جارہے انہوں نے کہاکہ ہم انصاف کے حصول تک اپنا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے آخر میں انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر تعلیم بلوچستان سیکرٹری تعلیم بلوچستان اور ڈائریکٹر تعلیم سے ناانصافی کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حق دلا کر ناانصافی کا خاتمہ کریں ۔