|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2015

تہران: ایران کے رہبر اسلامی سید علی خمینائی نے کہا ہے کہ امریکہ اور دوسری بڑی طاقتوں کے ساتھ جنگ اور ان کے اثر ورسوخ کی مزاحمت کیلئے جواز موجود ہے یونیورسٹی اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق نے امریکہ پر بھروسہ کیالیکن1953 میں امریکہ نے ڈاکٹر مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ دیا مصدق نے ایران کی تیل کمپنی کو قومی ملکیت میں لیا تھا جس کی سزا ڈاکٹر مصدق کو دی گئی رہبر اسلامی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ تاثر عام کر دیا ہے کہ وہ اسلامی ممالک اور ایران کا مخالف نہیں ہے بعض لوگ جان بوجھ کر یہ کر رہے ہیں اور بعض لوگ بے وقوفی میں امریکہ کی مذمت کر رہے ہیں امریکہ چوری چھپے ایران کی پشت میں چھرا گھونپنا چاہتا ہے جس کیلئے عوام کو چوکنا رہنا چاہئے انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ان جاسوس دستاویزات کا مطالعہ کریں جو تہران میں امریکی سفارت خانے سے برآمد ہوئی تھیں