|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2015

خاران: ڈپٹی چیئرمین سینٹ ومرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری ، صوبائی امیرورکن قومی اسمبلی مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن سے بلوچستان نہیں چل سکتا، اگر صوبے میں یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام اور صوبے کا حال مزیدبرا ہوگا، این ٹی ایس ٹیسٹ کے نام پر بلوچستان سمیت خاران کے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، خاران کے نمائندہ نے طلباء کے نام ایم پی اے اسکالر شپ اپنے گارڈز گن مینوں میں تقسیم کیا، موجودہ وزیر اعلیٰ ایک طرف اپنی پریشانیوں کا رونا رو رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صوبائی وضلعی انتظامیہ انہیں بدنام کررہی ہے، جمعیت بلوچستان میں مضبوط قوت بن چکی ہے، صوبے کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور حق تلفی کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کی کال دیکر سرکار اور پیسوں کو جام کر دینگے، مولانا عبدالشکور بڑی علمی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کا پر ہونا ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار خاران میں بیاد پارٹی رہنماء مرحوم مولانا عبدالشکور تعزیتی ریفرنس سے اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں انجینئر میر عثمان بادینی، مولانا منظور احمد مینگل، عبداللہ جتک، حافظ ابراہیم لہڑی، محمد صدیق مینگل، یونس عزیز زہری، سردار جلیل احمد سرگلزئی ،مفتی عبدالغفار مولوی عظمت اللہ ، حافظ حفظ الرحمن شکوری نے بھی خطاب کیا، مقررین نے ممتاز عالم دین مرحوم مولانا عبدالشکور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی خدمات سے انکار ممکن نہیں، ان رہنماؤں نے کہا کہ یہودی لابی ملک میں مدارس کیخلاف کارروائیاں کرنا چاہتی ہے، مدارس اسلام کے قلعے ہیں جماعت کا ہر کارکن دینی مدارس کے تحفظ کیلئے کمربستہ ر ہے، مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں متوسط طبقہ اور قوم پرستی کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے، بلوچستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، قوم پرستوں کی حکومت صوبے کے عوام کو بدامنی ڈکیتی کرپشن لوٹ مار اور لاشوں کا تحفہ دے رہی ہے، ان رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی نظریں جمعیت پر لگی ہوئی ہیں، اور بلوچستان کی دیگر اہم قبائلی وسیاسی شخصیات آئندہ چند دنوں میں جمعیت علماء میں شامل ہونگی، کیونکہ جمعیت علماء اسلام اور ان کی قیادت مولانا فضل الرحمن ملک کے عوام کیلئے امیدک ی کرن ہے اور جمعیت ہی وہ واحد سیاسی دینی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کرعوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے