گوادر: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 11نومبر 2015کو گوادر کا متوقع دورہ کرینگے، ان کے ہمراہ چین کے وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال ، چینی وپاکستانی اعلیٰ حکام ہونگے، انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 11نومبر 2015کو گوادر کا متوقع دورہ کرینگے، ان کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے پلاننگ اینڈ کیشن ،وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،چینی وپاکستانی اعلیٰ حکام اور فوجی آفسران ہونگے دورے کے دوران چین اور پاکستان کے اعلیٰ حکام مختلف مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کرینگے، اس کے علاوہ گوادر کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس کا اعلان بھی متوقع ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، فش ہاربر روڈ کی صفائی اور مرمت شروع کردی گئی ہے، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی اپنا دورہ مختصر کر کے گوادر پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ نے مختلف آفسران کو چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں گوادر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی