|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

شارجہ:پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی. انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور پاکستان نے 127 رنز سے کامیابی حاصل کی. ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی. یوں پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی. انگلش ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے آئی تو اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک 63 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 150 رنز تھا. پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین اسٹوکس دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز بناکر یاسر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے انھیں بھی سرفراز نے اسٹمپ آئوٹ کیا. اورانگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی. کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کپتان الیسٹرکک کے 50 رنز ناٹ آئوٹ کے بدولت 120 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے طرف اسٹورٹ براڈ دس رنز بناکر ان کا ساتھ دے رہے تھے، عادل رشید کھانے کے وقفے سے قبل 22 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے. پاکستانی بائولرز نے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی انگلینڈ کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا۔ میچ کے آخری روز اانگلینڈ نے 46 رنز دووکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو اس وقت انھیں جیت کے لیے 238 رنز درکا رتھے۔ یاسر شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو روٹ کو 6 رنز پر آوٹ کیا جبکہ ذوالفقار بابر نے ٹیلر کو دورنز پر چلتا کردیا اگلے ہی اوور میں یاسر نے بیئراسٹو کو صفر اور ذوالفقار بابر نے سمیت پٹیل کو بھی صفر پر آئوٹ کرکے میچ پاکستان کے حق میں کردیا ۔ انگلینڈ کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر59رنز تھا اور کپتان الیسٹر کک عادل راشد کے ساتھ کریز پر موجود تھے. یاسر اورذوالفقار بابر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم 355 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی اور انھیں 283 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی. پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ نے 151 رنز کی شان دار اننگ کھیلی. دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق 46، کپتان مصباح الحق 38، سرفراز احمد 36 اور اظہر علی 34 رنز بناکر نمایاں رہے. انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. جبکہ انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا معین علی نے 22 رنز بنائے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک نے انھیں آئوٹ کرکے انگلینڈ کے سامنے رکاوٹ کھڑی کی جبکہ ای ین بیل کو صفر پر ملک ہی نے پویلین بھیج دیا وہ کوئی رن نہیں بنا سکے. پہلی اننگز میں پاکستان 234 اور انگلینڈ کی ٹیم 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی. پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور آخری میچ جیت کر نہ صرف سیریز اپنے نام کرسکتا ہے بلکہ رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کرسکتا ہے. انگلینڈ کو سیریز میں شکست سے بچنے اور رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے. انگلینڈ نے 1928 میں آسٹریلیا کے خلاف 332 رنز کا ہدف عبور کیا تھا جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ہدف کے حصول میں بہترین کارکردگی ہے جبکہ ایشیا میں ان کی بہترین کارکردگی جب انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ سال قبل ڈھاکا میں 209 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔