|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

کوئٹہ: غریبوں میں شوق شہنشاہی،غریب صوبے کے وزراء و اراکین صوبائی اسمبلی امریکہ اور لندن میں سیروتفریح میں مگن قائمقام اسپیکر اسمبلی اور مشیر خزانہ عوامی فنڈز سے ہوائی سفر میں انتہائی مہنگی ترین سروس سے مستفید سات لاکھ روپے کی ٹکٹ کے مزے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پس ماندہ اور غربت و افلاس کے مارے صوبے کے قائمقام اسپیکر اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے سوشل میڈیا پر اپنے متعیش ٹرپ کی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ انتہائی پر تعیش اور آسائش زندگی کے مزے لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جہاں غریب عوام کے فنڈز سے سات لاکھ روپے کی ٹکٹ خریدی گئی ہے جو غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے پہلے بھی امریکہ کا مہنگا ترین سفر کیا گیا جس کا صوبے کے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا