|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بی این پی کراچی کے سابق ضلعی صدر شہید زاہدحسین بلوچ کے 7ویں برسی کے موقع پرتعزیتی ریفرنس کچلاک میں پارٹی کے دفترمیں منعقدہواریفرنس کی صدارت شہید کی تصویرسے کرائی گئی شہداء بلوچستان دنیابھرکے محکوم قوموں کے شہداء کی عظیم قربانیوں اورشہیدزاہدحسین بلوچ کے عظیم قربانیوں کی خاطرکھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی گئی تعزیتی ریفرنس سے ضلعی صدراخترحسین لانگو،پارٹی کے مرکزی میڈیاکمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری،سینئرنائب صدریونس بلوچ،نائب صدر میرغلام رسول مینگل،پارٹی کے سینئررہنماء ملک عبدالمجیدکاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی،لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبر انی ،ملک محمدعلی کاکڑ،ولی محمداچکزئی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے شہیدرہنماء کی سیاسی سماجی قومی وطنی جدوجہد اورخدما ت کوزبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم رہنماء نے پارٹی کوکراچی میں فعال اورمتحرک بنانے میں اوروہاں کے عوام کومنشیات اوردیگرسماجی برائیوں سے سے دوررکھنے کیلئے بھرپورسیاسی کرداراورعوام کوسیاسی تحریک کی طرف راغب کرنے میں جدو جہد کی اسی کی پاداش میں پارٹی کے رہنماء کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایالیکن تاریخ گواہے کہ قومی تحریک کوقتل وغارت گیری ٹارگٹ کلنگ ظلم وستم کے ذریعے سے ہرگز ختم نہیں کیاجاسکتاہے شہداء کی قربانیوں سے قومی تحریکوں کوتقویت ملتاہے انہوں نے کہاکہ وہ قومیں ختم ہوجاتی ہیں جواپناقومی تشخص ،تہذیب وتمدن بقاء اورسلامتی اورآنے والے مستقبل کے پرواہ کئے بغیرآنیوالے چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے تیارنہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی کی مخلص سیاسی ونظریاتی دوستوں کوراستے سے ہٹانے کیلئے منفی ہتھکنڈوں کوتقویت بخشاجارہاہے تاکہ یہاں کے عوام کوسیاسی ونظریاتی ،فکری تحریکوں سے دوررکھاجاسکے بی این پی کے سینکڑوں کارکنوں کوٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے قتل وغارت گیری کانشانہ بنایاگیاتاکہ بی این پی کوکمزورکیاجاسکے لیکن شہداء کے قربانیوں کے بدولت آج پارٹی لاکھوں انسانوں کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اورپارٹی کی پذیرآئی میں آئے روز اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ بلوچ پشتون اکابرین نے ہمیشہ مشترکہ طورپرجدوجہد کرتے ہوئے سرزمین کیخلاف سازشوں کوناکام بنایانوری نصیرخان احمدشاہ ابدالی بلوچ پشتون اتحاد کے وہ بنیادی ستون تھے جس کی مشترکہ جدوجہد اورحکمت عملی سے انگریز اوران کے استمعارخوف زدہ تھے اورجب بھی بلوچ پشتون سیاسی زعماء نے اپنے قومی حقوق کی خاطر متحد ہوئے تواستعماری قوتوں کو شکست دوچارہوناپڑاانہوں نے پارٹی کے بزرگ رہنماء ملک عبدالعلی مرحوم کاکڑ کے لازوال جدوجہد اورقربانیوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ پشتون اتحاد قومی سوال حقیقی جمہوریت کی فروغ اوریہاں کے ساحل وسائل پریہاں کے عوام کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی اوریہاں کے قید وبند صوبتوں سے بھی دریغ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ یہاں ایساکوئی جگہ نہیں ہے جس جگہ میں ملک عبدالعلی کاکڑمرحوم جیسے بزرگ سیاستدان کواذیتیں نہیں دی گئی ہولیکن ملک مرحوم نے تمام حالات کاجرأت وہمت ،ثابت قدمی خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اوروہ آخری دم تک اپنے اصولی موقف پرکاربند رہے وہ بلوچ پشتون اتحاد کے عظیم علمبردارتھے ان کی جدوجہد کامقصد محکوم قوموں کومتحدکرکے جدوجہدکی طرف راغب کرناتھاانہوں نے ہمیشہ منصب کی نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کے قائل تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک یہاں کے باشعور عوام اپنے قومی حقوق کے حوالے سے متحد نہیں ہونگے توحقیقی منزل تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے انہوں نے کہاکہ بی این پی بلارنگ ونسل یہاں کے عوام مکاتب فکرکے لوگوں کی غصب شدہ حقوق اورحکمرانوں کے نارواپالیسیوں سے چٹکارادلانے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے پارٹی کیلئے اقتدارمراعات مفادات کوئی معنی نہیں رکھتے پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی قومی ایشوزساحل وسائل پرواک واختیار حقی حاکمیت کی فکروفلسفے سیاست اورنظریے کوترجیح دی یہی وجہ ہے کہ آج موقع پرست مفاد پرست قوتیں معمولی مراعات کے حصول کیلئے اسٹیبلشمنٹ اوران کے کاسہ لیسوں سے سازبازکرکے نیشنلزم اورقوم وطن دوستی کی سیاست وجدوجہد کوبدنام کرنے میں مصروف عمل ہے جنہیں یہاں کے باشعورعوام کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے اورآنے والاتاریخ ان کااحتساب کریگا انہوں نے کہاکہ آج تنظیمی حوالے سے بی این پی کوئٹہ کے تمام اقوام کی مضبوط جماعت کی روپ میں مضبوط ہوتی چلی جارہی ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ایک مضبوط منظم اورپارٹی کوجدیدخطوط پراستوار اورعوام کی حقیقی امنگوں کی ترجمان کئے بغیر ہم اپنے قومی مقصد اورہدف تک پہنچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ وقت اورحالات کاتقاضاہے کہ پارٹی کے کارکن اپنی تمام ترتوانائیوں کولوگوں کے مسائل مشکلات کوحل کرنے پرمرکوز رکھے اورسازشوں کوبے نقاب بنانے کیلئے پارٹی کی تنظیم کاری ذہن سازی اورعلمی بنیادوں پرمضبوط ومستحکم کرنے پرزیادہ توجہ دیں اورپارٹی کوہردلعزیز بناکراپناقومی اوروطنی کرداراداکرے ۔اس موقع پرملک اسد اللہ خان دمڑ،عنایت اللہ ،منظوربلوچ،ملک محمدحسن مینگل،جہانگیربنگلزئی اورپارٹی کے دیگرسرکردہ کارکن بھی موجود تھے