گوادر: چائنا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز گوادر پہنچ گیا‘ وفد نے پاک چائنا انٹر نیشنل پرائمری اسکول کے سائیٹ اور جی پی ایف زیڈ کا دورہ کیا‘ دورے کا مقصد جے سی سی کے 11نومبر کے دورہ گوادر کو حتمی شکل دینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد جس میں مسٹرلن اور مسٹر لوئی شامل تھے نے گوادر کا دور کیا وفد نے جی ڈی اے کے افسران کے ساتھ حکومت بلوچستان کی طرف سے فقیر کالونی گوادر میں عطیہ کردہ زمین جس پر حکومت چین پاک چائنا انٹر نیشنل پرائمری اسکول تعمیر کرے گی کے سائیٹ کا دورہ کیا وفد نے گوادر پورٹ فری زون کے سائیٹ کابھی دور ہ کیا وفد کے دورے کا مقصد 11نومبر2015کو جے سی سی کے گوادر کے دورہ جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال وان کے چینی ہم منصب کے دورہ گوادر کو حتمی شکل دینا تھا واضح رہے کہ جے سی سی اپنے دورہ گوادر کے دوران پاک چائنا انٹرنیشنل پرائمری اسکول کی مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف ایم اویوز پر دستخط اوراہم اعلانات کرینگے ۔