|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں، انسانیت کے دشمنوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔