کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ غیب کاعلم اللہ ہی کوہے مری معاہدے کے تحت 4دسمبرکوبلوچستان میں وزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی ہونی ہے بلوچستان کوپنجاب کے بعد مسلم لیگ(ن)کاقلعہ بنادیا آئندہ 5,6ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات پراچھے اثرات مرتب ہونگے نئے سدرن کمانڈبھی بلوچستان کے حالات سے واقف ہے ان کے پاکستان خصوصاََ بلوچستان کے حالات پرگہری نظرہے آنے والے دنوں میں تمام مسائل کومل کرحل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع خضدارتحصیل باغبانہ سے وڈیرہ میرمحمداشرف ،محمداسلم اورمیرنذیراحمدکی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پراپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ عام انتخابا ت کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اس وقت 16سے 17اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کے ڈسٹرکٹ چیئرمین ہے پنجاب کے بعد بلوچستان کومسلم لیگ(ن)کاقلعہ بنادیاہے آئندہ آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک بہت بڑی قوت بن کرابھرے گی انہوں نے کہاکہ غیب کاعلم اللہ کوہے لیکن مری معاہدے کے تحت 4دسمبرکووزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی ہونی ہے جمعیت کوحکومت میں شامل کرنے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس کافیصلہ وقت آنے پرکیاجائے گامسلم لیگ(ن)کسی بھی جماعت کے اندورنی معاملات میں نہ مداخلت کریں گے اورنہ ہی کرنے کاارادہ ہے شنید میں آیاہے کہ جمعیت علماء اسلام میں جواندرونی اختلافات تھے وہ حل ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ 5,6ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات پراچھے اثرات مرتب ہونگے نئے سدرن کمانڈبھی بلوچستان کے حالات سے واقف ہے ان کے پاکستان خصوصاََ بلوچستان کے حالات پرگہری نظرہے آنے والے دنوں میں تمام مسائل کومل کرحل کرنے کی کوشش کرینگے ماضی میں بلوچستان کی جوصورتحال تھی وہ انتہائی تشویشناک تھی مگراب حکومت اورعسکری ایک پیج پرہے حالات بھی بہترہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمت ہے وزیرداخلہ بلوچستان کوہدایت جاری کی کہ امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرکے میں خودبھی اس میں شرکت کروں گاکوئٹہ کے حالات کسی بھی صورت خراب کرنے نہیں دیں گے کوئٹہ ہم سب کامشترکہ گھرہے شہرکے حالات کوبہترکرناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔