|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2015

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے عالمی کرکٹ کونسل کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی کے 86ویں سالانہ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی گئی اورآئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر شاشنک منوہر کو نیا چیئرمین نامزد کردیا  گیا ہے یہی نہیں انڈین ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری کو بھی آئی پی ایل گورننگ باڈی سے بے دخل کرتے ہوئے ساؤتھ زون سے ٹیم سلیکٹر روجربنی کو بھی فارغ کرتے ہوئے ایم ایس کے پراساد کو ان کی جگہ نامزد کردیا۔ سری نواسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب وہ صرف تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدررہیں گے جب کہ ان کی کمپنی انڈیا سیمنٹ آئی پی ایل ٹیم چنائی سپر کنگ کی اسپانسر تھی جس کے حکام کی جانب سے فکسنگ کے شواہد سامنے آنے کے بعد اس پر 2 سال کے لئے پابندی عائد ہے۔