کوئٹہ: خضدار میں این ٹی ایس کی پیچیدگیاں، ایک امیدوارکے ہاتھ میں بیک وقت تین لو کل سرٹیفکیٹس ، ایک تحصیل کی تمام ٹیچنگ پوسٹس دوسرے تحصیل کو منتقل،انگلش ٹیچر کی پوسٹ پر ڈرائینگ ٹیچر کی تعیناتی ، خضدار سٹی میں زیرینہ کھٹان مڈل اسکول میں این ٹی ایس سے قبل ایک یوسی سے دوسرے یوسی میں پانچ ٹیچرز کا تبادلہ اور نئے امیدواروں کے لئے ملازمت کا باب بند۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پورے بلوچستان کی طرح خضدار میں ٹیچنگ پوسٹنگ کا معاملہ مذید الجھتاجارہاہے ، متعلقہ حکام معاملے کوسمیٹنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بسیار کوشش کے باوجود بھی وہ ایسا نہیں کرپارہے ہیں ۔ امیدواروں سے ملنے والی شکایات و ثبوت کے مطابق ٹیچنگ پوسٹ حاصل کرنے کے لئے ایک امیدوار نے مبینہ طور پر تین لوکل سرٹیفکٹس ہاتھ میں لئے سرگرداں رہا۔مذکورہ امیدوار سے ملنے والے لوکل سرٹیفکٹس تین یونین کونسلز زیدی چبوتڑو ، ساسول، اور کھٹان درج تھے ۔ایک سیاسی جماعت کی شکایت کے مطابق تحصیل اورناچ سے ٹیچنگ پوسٹ کی 8آسامیاں تحصیل نال منتقل کرکے اورناچ کے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو محروم کردیا گیا ہے۔تحصیل زہری کے ایک نوجوان نے شکایت کی کہ اس نے انگلش ٹیچنگ کی پوسٹ پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن ان کی جگہ ایک ڈرائینگ ماسٹر ٹیچر تعینات ہے ، جو کہ انگلش ٹیچنگ کی سبجیکٹ پڑھا نہیں سکتا ہے ۔امیدواروں کی شکایت کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ پر 2014میں لگنے والی پابندی کے باوجود این ٹی ایس رزلٹ آنے سے قبل زیرینہ کھٹان مڈل اسکول میں پانچ ٹیچرز کا تبادلہ کردیا گیا ہے جن میں دوجے ای ٹی ایک جے اے ٹی ایک معلم القرآن ایک پی ٹی آئی کا ٹیچر شامل ہے گزشتہ سال کے دوران یہ پانچ ٹیچرزکا تبادلہ کرکے اس اسکول میں ملازمت پرآنے والئے نئے امیدواروں کادروازہ بند کردیا ہے ۔اس طرح کی درجنوں شکایات ہیں جو امیدواروں سے موصول ہورہے ہیں ۔