|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2015

کوئٹہ :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل ووسائل کو کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے بلوچستان کو 50ارب روپے کا نقصان گیس کی مد میں دیا جارہا ہے بلوچستان کو وسائل کا مالک سمجھ کر بات کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیاں اپنی من مانیاں کر رہی ہیں اور صوبائی حکومت بے اختیار ہے گیس کی کمی کے باعث صنوبر کے قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل کے دفاع کی بھرپور کوشش کررہی ہے اور ہم کسی کو بھی صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق نے گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہا ہے اور موجودہ حکومت کسی کو بھی اسے عمل کی اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ساحل ووسائل پر ہم اختیار حاصل کر سکیں ۔