|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

دالبندین : این ٹی ایس پاس امیدواروں ،حیدر بلوچ ، نصر اللہ عبدالحد گل آغا بلوچ، عبدالرشید نوتیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے ضلع چاغی میں میرٹ کو پامال کر کے حقدار امیدواروں کو نظرانداز کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا، حالیہ این ٹی ایسکی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کو تذبذب کاشکاربنایا گیا ہے، دریں اثناء ضلع پنجگور کے این ٹی ایس امیدواروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ای ڈی او پنجگور نے فائنل میرٹ لسٹ متعلقہ آفس میں نہ لگا کر سیکرٹری ایجوکیشن سے منظوری کیلئے بھیج دی ہے، جس سے بہت سارے میرٹ میں آنے والوں کے ناموں میں ردوبدل کا احتمال ہے، میرٹ میں آنے والوں کو اعتراض جمع کرنے اور تصحیح کرنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کہا کہ پرانے یونین کونسلوں اور یونین کونسلوں کے لوکل سرٹیفکیٹ چیک کرنے اور مسائل کو حل کئے بغیر تعیناتیاں کی گئی ہیں، جس سے بہت سارے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے، امیدواروں نے کہا کہ اگر ہمیں کمشنر ریو کمیٹی سے انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ اور نیب بلوچستان سے رجوع کرینگے ۔دریں اثناء بلوچستان میں محکمہ ایجوکیشن میں این ٹی ایس کے نام پر این پی ٹی ایس ہو اہے یعنی نیشنل پارٹی ٹریننگ سنٹر مقرر کر کے بیروزگار نوجوانوں کو این ٹی ایس کے نام پر ایک مرتبہ پھر دھو کہ دیا گیا ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پہلے مرحلے میں صوبائی وزیر تعلیم رہے اس دور میں بھی محکمہ ایجوکیشن بھرتیوں میں بڑئے پیمانہ پر بے ضابطگیاں ہوئی جعلی دستاویزات پر ان پڑھ خواتین کو ٹیچرز پھرتی کیا گیا تھا ریحام خان پہلے میڈیا ہاؤس پھر ہاؤس وائف بنی گالہ بنی انکی طلاق کے بارے میں مفتی سعید احمد ہی بتاسکتے ہیں ایک طلاق ہوئی یا تین نکاح بھی انہوں نے پڑھایاہے مر ی معاہدے پر عمل درآمدمشکل نظر آرھا ہے نواب چنگیز خان مری نواب ثناء اللہ زہری اپنے لیئے اور نواب ذوالفقار علی مگسی میر ظفراللہ جمالی رشتہ دار وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں سب ہاتھ ملتے رہے جائیں گے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹر ی اطلاعات سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یوآئی جمہوری اور تنظیمی پالیسی کے پابند ہیں جن کے قوانین سب پر لاگو ہوتے ہیں جو تنظیمی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ہماراواضع موقف ہے کہ جے یو آئی مری معاہدے کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی حکومت میں شامل ہوگی قوم پرستوں کی سیاست آخری سانسیں لی رہی ہے اب قوم پرستوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے صوبائی گورئمنٹ امن امان میں قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے میرٹ کی باتیں کرنے والے آج اپنے دعوئے اور اپنی باتیں بھول گئے ہیں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں بلوچستان میں 700 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف گڈ گورننس کا منہ بولتا ثواب ہے تو محکمہ ایجوکیشن میں گھوسٹ ٹیچرز کتنے ہونگے جن کا خود سیکرٹری تعلیم بھی انکشاف کر چکے ہیں اور کہاکہ بلوچستان میں محکمہ ایجوکیشن میں امرجنسی لگا کر بے لگام کرپشن کو فروغ دیا جا رہا ہے این ٹی ایس میں بیروزگار امیدواروں سے ہزار روپے لیئے گئے میرٹ لسٹ میں بے ضابطگیوں کی نشان دہی نے نیشنل پارٹی ٹریننگ سنٹر(این ٹی ایس ) کی قلعی کھول دی گئی ہے نصیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بیروزگار افراد سے بد دیانتی کرکے آسامیوں کو ظاہر نہ کرنے والے اہلکاروں کو انصاف کے کہڑے میں لانا وزیراعلی ٰ بلوچستان سیکریڑی ایجوکیشن کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ علاوہ ازیں نصیرآباد میں این ٹی ایس لسٹ کے تحت محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں ہونے والے کے خلاف تحقیقات کا آغاز ابتدائی طور پر جال سازی یونین کونسل میں ردوبدل کے تحت چار امیدواروں کے تعنیاتی کے آرڈز منسوخ کر دیئے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ایجوکیشن نصیرآباد عبدالواحد شاکر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ نصیرآباد میں این ٹی ایس لسٹ کے تحت محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں ہونے والے کی تعلیمی دستاویزات لوکل سرئٹیفکٹ سمیت یونین کونسل کی نشاندہی کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ابتدائی طور پر جال سازی کرنے اوریونین کونسل میں ردوبدل کے تحت چار امیدواروں کے تعنیاتی کے آرڈز منسوخ کر دیئے باقی ماندہ امیدواروں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہے جال سازی کے مرتکب بنانے والے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے اور کہاکہ این ٹی ایس کے تحت صاف وشفاف بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنا ہم سب کی اولین ذمہ داری میں شامل ہیں دریں اثناء جال سازی کے تحت فارغ ہونے والے امیدواروں کے بعد میرٹ میں آنے والے امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے این ٹی ایس کی تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب بلوچستان سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور جال سازی کے مرتکب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔