|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

اسلام آباد : وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ براہمداغ بگٹی آئینی حدودمیں رہ کرسیاست کرناچاہتے ہیں ،وزیراعظم کوبرہمداغ بگٹی کے تحفظات سے آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری اورڈاکٹرعبدالمالک کی براہمداغ بگٹی سے ملاقات ہوئی ہے ،برہمداغ بگٹی کے معاملے پرپیشرفت ہوئی ہے ،اس معاملے میں وزیراعظم جلدمیٹنگ بھی کریں گے ،سدرن کمانڈاورحکومت بات چیت کے معاملے پرایک پیچ پرہیں ۔براہمداغ بگٹی کے ساتھ دیگرلوگ بھی آجائیں گے ۔