|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور باہر قوم کے حقوق کے دفاع کیا ہے آج پوری دنیا کی نظریں جمعیت علماء اسلام کے قوت پر ہے کیونکہ جمعیت علماء اسلام پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہبری کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ولمہ توبہ کاکڑی میں مرحبا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ‘حاجی عبدالصادق نورزئی‘سابق وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس ‘ملک شاہجان خان کاکڑ‘حاجی محمد حنیف خان کاکڑ ‘مولوی محب اللہ ‘ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مولوی عین اللہ شمس ‘(ر) میجر حاجی ملک محمد دین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ‘انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس ملک پر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں جمعیت اس سرزمین پر خدا کی نظام نفاذ چاہتے ہے اور جمہوری طرز عمل کے ذریعے پرامن طریقے سے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں مگر افسوس ان کے اس جدوجہد کو مختلف قوتیں برداشت نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پورے دنیا میں ہر قسم کے ظلم کیخلاف جدوجہد کررہا ہے اگر اس ملک پر جس دن سے اسلامی نظام کا نفاذ ہوا اسی دن سے یہاں امن و امان ہو گا اور تمام انسانوں کے حقوق ان کے دستک پر پہنچ جائینگے انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں بعد میں جمعیت علماء اسلام اور مولانا محمد خان شیرانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے ذاتی زندگی میں جمعیت کے پیغام گھر گھر تک پہنچادیا آج اس پہاڑی علاقے میں جمعیت علماء اسلام جس قوت کے ساتھ فعال ہے یہ سب ہمارے آکابرین کی جدوجہد اور محنت کاثمر ہے انہوں نے کہاکہ جس طرح جنرل الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو کامیاب بنایا اس طرح بلدیاتی الیکشن میں جمعیت کے ہی امیدواروں پر اپنا اعتماد کیا واقعی طور پر یہاں کے اقوام غیر ت مند قوم ہے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ یہاں کی ترقیاتی اسکیمیں دینا یہ میرا کمال نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ توفیق عطاء فرمایا ہے اور آئندہ بھی اس علاقے کے خدمت کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتا ہوں انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج حکومت اپوزیشن کے خلاف عدالت کا دورازہ کھٹکھٹاتے ہیں کہ ہم اپوزیشن سے تنگ ہے یہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی ہی مرتبہ اس طرح ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ریکوک مسئلہ پر جو کردار بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے ادا کیا وہ آپ کے سامنے ہے بلوچستان کے بجٹ ہمارے دور حکومت میں کئی گناہ زیادہ ہوا ہے اس لئے کہ بلوچستان کے وسائل سے توبہ کاکڑی اور نوشکی کے عوام بھی فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیخلاف عدالت چلے جائے یا دھماکے ہو جائیں اپنے موقف سے دستبردار ہر گز نہیں ہونگے اور بلوچستان کے وسائل کا دفاع ہر حال میں کرتے رہیں گے اور جو سپانامہ ہمارے سامنے پیش ہوا اس پر انشاء اللہ عملدرآمد کرؤنگا ۔