کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران اور مستونگ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے غلام قادر ولد محمد عمر محمد حسنی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول گھر سے بازار جارہا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے بجاوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ڈرائییور لیویز حوالدار عبدالغنی ،نوشکی کا رہائشی سید امیر اور عبدالوحید شامل ہیں جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ سی ایم ایچ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عبدالغنی کو دو گولیاں دائیں بازو اور دائیں پاؤں میں، سید امر کو ایک گولی دائیں ٹانگ اور عبدالوحید کو ایک گولی دائیں پاؤں میں لگی ہے،علاوہ ازیں ایف سی نے سوئی میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر سوئی میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناکر دہشتگردوں کی جانب سے زمین میں چھپایا گیا 8کلو بارودی مواد ، 6میٹر تار اور 6عدد ریموٹ سیل برآمد کرلئے تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دریں اثناء فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران دودہشتگرد گرفتار،قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران2دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔برآمد کیئے اسلحہ میں 02عددراکٹ لانچرز، 29راؤنڈزآرپی جی سیون ،31فیوزآرپی جی سیون،03عددایل ایم جی بمعہ میگزین اور2589 راؤنڈز،02 عدد ایس ایم جیزبمعہ 03میگزین اور999راؤنڈز،01عددکلاشنکوف میگزین بمعہ15راؤنڈز،02عددجی تھری میگزین،01 عدد 14.5ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن بمعہ03عددایمونیشن اور01عددٹیلی سکوپ گن شامل ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ اسلحہ کوچمن اور گردونواح میں تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیاگیاتھا جس کو ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کوبہت بڑی تباہی سے بچالیا،بیلہ پولیس کی مختلف کا رروائیاں کالعدم تنظیم کے کارکن سے ہیڈ گر نیڈ جبکہ دو ملزمان سے اسلحہ بر آمد تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بیلہ پولیس نے کالعدم تنظیم کے کا رکن کو گرفتا رکر کے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ بر آمد کر لیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ ٹرک ،مو ٹر سائیکل اور ایک عدد کلا شنکو ف ایک ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلی مزیدکارروائی جا ری ہے ۔