کوئٹہ : پیر س حملوں کے بعد فٹبال کی دنیا کے دوسرے بڑے ایونٹ یورو کپ 2016 کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ جمعہ کے روز پیرس میں حملوں سے 128افراد ہلاک اور 300سے زاہد افراد زخمی ہوئے جن میں 3خودکش دھماکہ اسٹیڈیم کے قریب ہوئے اور اس دھماکہ کے نتیجے میں فٹبال کا ایک پرستار ہلاک ہوا۔اور اس و قت فٹبال گراؤنڈ میں 80ہزار سے زائد شائقین فرانس اور عالمی چیمپیئن جرمنی کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ دھماکے کے گئے اس وقت میدان میں فرانسیسی صدر فرانسو ہولاندے بھی موجود تھے ان حملوں کی وجہ سے فٹبال کے کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے ۔ جس کی وجہ سے فرنچ کلب پیرس سیٹ جرمن کے برازیل کے کھلاڑ ی ڈیو ڈ لویز اور یورا گوے کے ایڈیسن کہوانی نے پیرس حملوں کے بعدوہاں جانے سے انکار کردیا ہے جہاں عالمی برادری اس واقعے پر افسردہ ہے وہیں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے منگل کو فرانس سے شیڈول اپنے دوستانہ میچ کو ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔منگل کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے جس پر اب شکوک کے بادل چھا گئے ہیں۔انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس پر ہم فرانسیسی عوام سے دل کی گہرائیوں سے افسوس کرتے ہیں، ملک میں تین روزہ یوم سوگ کے اعلان کے بعد فرنچ فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی ٹیم کے تمام ایونٹ منسوخ کردیے ہیں۔واقعے پر فٹبال کے حلقے بھی حیران اور واقعے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔پیرس کی لیگ ٹیم پیرس سینٹ جرمین کے سپر اسٹار اینجل ڈی مریا نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی واقعے کے بارے میں پتہ چلا، یہ بہت افسوسناک ہے، ایسی چیزوں کو روکنا ہو گا۔اس واقعے کی وجہ سے بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور برازیل کے درمیان میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔برطانیہ کے سابق فٹبالر اور کپتان ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ پیرس کی صورتحال پر دعا کی جائے۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ریال میڈرڈ کے فٹبالر گریتھ بیل نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پیرس کے ساتھ ہیں۔ فرانس کی سابق ومبلڈن چیمپئن ایملی موریسمو نے کہا کہ صورتحال ناقابل بیان ہے۔ اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ اور فارمولہ ون چیمپئن لیوس ہملٹن نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے دعا کی جائے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کے آرگنائنرر جیکس لیمبرٹن نے کہاکہ یورو کپ 2016کو منسوخ نہیں کیا جائیگا حملوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے ۔جنوری کو بھی فرانس میں چارلی ہیبڈو کے تنازعہ کے پراحتجاج دیکھنے کو ملا لیکن کچھ ہی ماہ میں لوگ اس کو بھول گئے ۔ یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے لیے اس بارچیلنج ہوگا۔اوران حملوں کی وجہ سے فرانس اور انگلینڈ کے درمیان میچ بھی ہفتہ کو منسوخ کر کے پیر کے دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انگلینڈ کے سابق کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلا ڑی ریوفرڈیننڈ کا اس بارے میں کہناتھا کہ حملہ کے بعد ایونٹ میں اسطرح کا جوش وخروش دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔اور فٹبال ایسوسی ایشنزاس بات پر پریشان ہے کہ وہ آنے والے یورو کپ 2016کے لیے ٹیم کو فرانس جانے یا نہیں ؟ یاد رہے کہ یورو کپ 2016اگلے سال جون کو فرانس میں کھیلاجائیگا ۔
پیرس حملہ، یورو کپ فٹبال 2016ء کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان
وقتِ اشاعت : November 16 – 2015