کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹریاسین بلوچ کی مضبوط سیاسی کمٹمنٹ اورجدوجہد کوپارٹی کااثاثہ قراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ انہوں نے تمام عمربالادست طبقے کی جانب سے بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عو ام پرظلم وجبراورسیاسی معاشی ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی بیان میں کہاگیاکہ ڈاکٹریاسین بلوچ نے صبروتحمل اوردلیل سے گفتگوکرنے میں اپناثانی نہیں رکھتے تھے سیاسی کارکن ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے سیاسی علم وادب اورخطے سمیت بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کے تناظر میں ان کے تجربات اورعلم سے استفادہ حاصل کرتے رہے بیان میں کہاگیاکہ وہ تنظیم کاری اورسیاسی تربیت میں کمال رکھتے اوران کے بدولت نیشنل پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں منظم اورمتحد ہونے لگی نیشنل پارٹی ڈاکٹریاسین بلوچ کی مدبرانہ سیاسی سفرپرعمل پیراہوکرقومی اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچائیگی موصوف المناک وفا ت سے سیاسی فضاء میں جوخلاء پیداہوئی ہے اسے تب ہی پوراکیاجاسکتاہے جب ان کی دی ہوئی سوچ اورفلسفے کوپارٹی کارکن اپناکراس کے نقش قدم پرچل کران کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچائے اورسیاسی وجمہوری جدوجہد کے ذریعے غربت ،جہالت کے خاتمے اورقومی تشخص کی بقاء کیلئے اپناکرداراداکریں گے دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنر ل ڈاکٹریاسین بلوچ کی ناگہانی وفات پرفاتحہ خوانی اورتعزیتی ریفرنس کاانعقاد کوئٹہ،اسلام آباد ،لاہور،سیالکوٹ،ڈی جی خان ،پشاور ،کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں تربت،لسبیلہ ،خضدار ،مستونگ،چاغی ،بولان ،کچھی ،سبی،صحبت پو ر ا و ر د یگر علا قو ں میں منعقد کئے گئے۔