۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2015

اوتھل:  آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آواران بارکے صدر داد شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کردیا،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آواران میں نامعلوم افراد نے آواران بارکے صدر دادشاہ ایڈوکیٹ پراچانک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقعے ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور انکی نعش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی آواران پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،بلوچستان بارایسوسی ایشن نے آواران میں دادشاہ ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج بلوچستان بھرمیں عدالتوں کابائیکاٹ کردیابلوچستان بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خوشحال کاسی کے مطابق بلوچستان بارایسوسی ایشن آج بروز جمعرات آواران میں داد شاہ ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف صوبے بھرکے عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے ۔